تعبیرخواب

روغن(گھی تیل)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن دیکھنا مال اور نعمت ہے اور بعض کہتے ہیں کہ وراثت ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس روغن گا ؤ ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا اور لوگو ں میں عزیز ہو گا ۔ 
اور روغن بکری کی بھی تاویل یہی ہے ۔ لیکن روغن گا ؤ روغن دنبہ سے بہتر ہے اور روغن بادام اور روغن کنجد مال اور نعمت ہے اور دوسرے قیمتی روغن ۔ جیسے روغن بلسان ، روغن نبفشہ، روغن زیتون ، دلیل ہے کہ سب دیہاتی مرد سے منفعت ہیں ۔ اور روغن زیتون عرب سے منفعت ہے ۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا تمام جسم روغن سے آلودہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ سر پر روغن ملا ہے ۔ تو آرائش پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ خوشبردار روغن ہے ۔ جیسے بنفشہ اور چنبیلی کا روغن تو دنیا کی آرائش پر دلیل ہے ۔ اور سب روغن جب خوشبودار ہوں تو بہتری پر دلیل ہیں اور بدبودار بدی پر دلیل ہیں ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن زیتون مال اور نعمت ہے ۔ 
اور اگر خواب میں دیکھے کہ ایک مرد دوسرے مرد کے سر پر تیل ملتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کے ساتھ وہ مکراور حیلہ کرے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو روغن ملنا آرائش کی دلیل ہے ۔ لیکن ساتھ ہی اندوہ اور غم بھی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ روغن سے سینے کو چکنا کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹی قسم کھائے گا ۔ 
حضرت اسماعیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام روغن تاویل میں برے ہیں ۔ لیکن روغن زیتون کا کھانا مال کی دلیل ہے اور ملنا غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا روغن سے آلودہ ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ عمدہ روغن خواب میں چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)خوبصو