تعبیرخواب

ریحان (نیازبو)

اگر خواب میں دیکھے کہ ر یحان سبز اور خوشبودار ہے تو فرزند پر دلیل ہے ۔ اور ریحان کا زمین سے اکھاڑنا رونے اور غم کی دلیل ہے ۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر ر یحان کو اپنی جگہ پر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نیک کام کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کے مکان یا باغ میں ریحان ہے ۔ تو خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم پر ریحن بیچنے والا نہایت نیک ہے ۔