تعبیرخواب

ریسمان (رسی، سوت کا ڈورا)

ریسمان ، رسی ، سوت داڈورا خواب میں سفر ہے ۔ اگر دیکھے کہ پشم سے یا بالوں سے رسی بٹی ہے ۔ جیسے کہ عورتیں بنتی ہیں۔ دلیل ہے کہ حلال کام کرے گا ۔ اور اگر دھاگے جولاہے کہ پاس لے گیا ہے تاکہ کپڑا بنے ۔ دلیل ہے کہ جھگڑے کے کام کی تدبیر میں ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ عورت بالوں کی طرح پشم سے یا بالوں سے رسی بٹتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غائب سفر میں واپس آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بٹتے وقت رسی ٹوٹ گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غائب سفر سے دیر تک رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی رسی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی ۔ اور اسی قدر اپنے خویشوں سے خیرو منفعت پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں رسی پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)سفر(۲)کام کی مزدوری(۳)عمر درا ز (۴)بہت سی منفعت(۵)مراد اور حلال کی کمائی۔