تعبیرخواب

زن(عورت)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے یا اس کے پاس ہے دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور اپنوں سے خوش ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ ا گر بادشاہ کی عورت دیکھے کہ اس کو لڑکا پیدا ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا شوہر خزانہ پائے گا ۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خوب ہو گا ۔ اور اگر کنواری لڑکی کو دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ عزت کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ اور اسی دن اس نے اس کے ساتھ بات کی ہے ۔ یہ صاحب خواب کی موت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی نسل سے فرزند ہو گا جو قوم کا سردار ہو گا ۔