تعبیرخواب

ژالہ(اولا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شہر میں یا کسی مقام میں اولے برستے ہیں ۔ دلیل ہے کہ وہاں کے لوگوں کو باد شاہ سے رنج پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بارش، بجلی اور کڑک اور اولوں کے ساتھ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ قحط اور تنگی اور نقصان ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارش اولوں کے ساتھ دیکھنی نعمت اور فراخی اور امن پر دلیل ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں اولوں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔(۱)بلا(۲)جھگڑا (۳)لشکر (۴)قحط(۵)بیماری۔