تعبیرخواب

زلو(جونک)

زلو ، جانک ، فارسی میں اس کا نام دیوچہ ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جونک کو دیکھنا لالچی دشمن ہے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ جونک اس کے جسم سے خون چوستی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غلبہ پائے گا اور جس قدر خون چوسا ہے اسی قدر اس کے مال سے نقصان ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ جونک اس کے گلے میں گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس کے گھر کے اندر اس کے ساتھ بیٹھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جونک کو اس نے اپنی عضو بند سے جدا کر دیا اور مار ڈالا تو دلیل یہ ہو کہ وہ دشمن پر فتح پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جونک عیال ہے جو دوسروں کا مال کھاتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سی جونکیں جمع ہوئیں ہیں اور اس کا خون چوستی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس خون کے اندازے کے مطابق اس کے مال کا نقصان ہو گا 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر جونک ہے اور اس کا خون چوستی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن سے اس کو نقصان پہنچے گا ۔