تعبیرخواب

زباد(کستوری بلائی کی)

زباد ، کستوری مش کی بلائی ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ زاب داس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ با ادب اور صاحب عقل ہو گا ۔ اور دلیل ہے کہ لوگ اس کی مدح اور ثنا کریں گے ۔ 
اگر دیکھے کہ زباد سے خوشبو آتی ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ زباد سے کسی کی خو شبو نہیں آتی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ نیکی کرے گا اور اس پر کچھ منت اور احسان نہ رکھے اور اگر دیکھے کہ زباد کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند با ادب ودانش ہوں گے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زباد چاروجہ پرہے۔ (۱)ادب(۲)دانش(۳)نیک کام (۴)پسندیدہ عمل۔