تعبیرخواب

زبرجد(قیمتی پتھر ہے)

زبرجد ایک قیمتی پتھر ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ زبر جد خواب میں دیکھنا ۔ خیر و عافیت ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا زبرجد ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے زبرجد ضائع ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زبرجد کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ ایک خوشی ۔ دوسرے مال اور تیسرے منفعت ۔