تعبیرخواب

زجر(پرندوں کی آواز سے فال لینا)

اگر میں دیکھے کہ پرندوں کی آواز سے فال لیتا ہے ۔ اس کی تاویل غرور اور دنیا کا جھوٹ ہے ۔ خواب میں بیدای میں تاویل کی رو سے برا ہے ۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر دیکھے کہ پرندوں کی آواز سے فال لیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے باطل میں مشغول ہو گا اور دین کی راہ میں ضعیف ہو گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں پرندوں کی آواز سے فال لیتا ہوا اگر طاق ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر جفت ہے تو بیماری پر دلیل ہے ۔ لیکن پھر شفاء پائے گا ۔