تعبیرخواب

زر(سونا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سونا دیکھنا مردو ں کے لیے غم واندوہ کی دلیل ہے اور عورتوں کے نیک اور پسندیدہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سونا پایا ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال ضائع ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ سونا چاندی پگھلائے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے طعنے میں پڑے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ سونا بیچتا اور خریدتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ سونے کو کسی بڑی بوری میں بھر کر اپنے گھر کولے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سونا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے اہل وعیال پر خرچ کرے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سونے کی چیز خواب میں مردوں کے لیے بری ہے ۔ اگر کوئی سونا اور چا ند ی ایک جگہ پا ئے ۔ د لیل ہے کہ عز ت اور مر تبہ پا ئے گا ۔
اور اگر چاندی کی کان دیکھے ۔ دلیل ہے کہ کسی مال دار شخص کی لڑکی سے نکاح کرے گا ۔اور کہتے ہیں کہ سنار خواب میں جھوٹا آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سنار کے پاس بیٹھا ہے اور اس سے لین دین کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام کسی جھوٹے شخص سے پڑے گا ۔