تعبیرخواب

(ہڑتال)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ہڑ تال کھاتا ہے ۔ تو بیماری اور ہلاکت پر دلیل ہے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ ہڑتال بیچتا ہے یا کسی کو دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیماری سے امن میں ہوگا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اسے ہڑتال ملی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسے بہت سامال ملے گا اور بیماری میں کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ہڑتال کسی جگہ میں جمع کی ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر میں بیمار ہو گا ۔