تعبیرخواب

زرہ(لوہے کی کتی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے زرہ پہنی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ د شمن سے امن میں رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زرہ ضائع ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غالب آئے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو زرہ دی ہے اور اس نے پہنی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ساتھ کوئی قہرو زبردستی کرے گا یا دشمن کو مغلوب کرنے کے لیے اس کی نصرت اور مدد کرے گا۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ زرہ دین کا قلعہ ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس زرہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے اہل خانہ کو دشمنوں کی شرارت سے امن ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ زرہ کے ساتھ ہتھیار بھی لگائے ہوئے ہیں ۔دلیل ہے کہ شریر اور منافق لوگوں کی شرارت سے امن میں رہے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زرہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)دشمن سے امن(۲)دین کا قلعہ(۳)قوت(۴)مال (۵)زندگانی(۶)نیکی ۔ 
اور خواب میں زرہ بنانے والا آدمی ایسا شخص ہے جو لوگوں کو ادب سکھاتا ہے ۔