تعبیرخواب

زعفران(کسیر)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس زعفران ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی مدح اور ثناء کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ زعفران اسکے جسم اور کپڑے پر ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے ثابت زعفران دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال دار عورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس زعفران کا ڈھیر ہے اور اس میں سے کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت حاصل ہو گی ۔