تعبیرخواب

زغن(چیل)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیل اس جگہ کے بادشاہ پر دلیل ہے ۔
اگر دیکھے کہ چیل اس کی تابعدار ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بڑا آدمی ہو گا ۔ اگر یہی خواب حاملہ عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ لڑکا جنے گی جو بادشاہ کا مقرب ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب دیکھے کہ چیل اس کے ہاتھ سے اڑگئی ہے تو اگر اس کی حاملہ عورت ہے تو بچہ مرا ہوا پیدا ہو گا ۔ یا یہ کہ وہ دینا سے سفر کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیل کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)متواضع ہونا (۲)بزرگواری(۳)فرزند(۴)مال۔