تعبیرخواب

زفت(ایک دوا ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں زفت غم واندوہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس زفت ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور اند وہ میں گر فتار ہو ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے زفت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ عیال کے لیے اس کو غم واندیشہ ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس نے زفت بیچا ہے یا کسی کو دیا ہے یا گھر سے باہر ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم واندوہ سے نجات پائے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ زفت زخم میں رکھا ہے اور زخم اچھا ہو گیا ہے دلیل ہے کہ کسی سے خیراور راحت دیکھے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا زفت سے آلودہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے اس کو بدنامی حاصل ہو گی ۔