تعبیرخواب

زکوۃ(خدائی ٹیکس)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے مال کو زکوۃ دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ فطر کا صد قہ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ نماز روزہ اور تسبیح زیادہ کرے گا اور نجات پائے گا اور قرض سے سبکدوش ہو گا ۔ بیمار ہے تو شفا ء پائے گا اور اگر کوئی اس کا دشمن ہے تو اس پر فتح پائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مال کی زکوۃ دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال اس کے قبضے میں آئے گا اور اس سے بلا دور ہو گی ۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ و آلہ وسلم واصحابہ وسلم نے ار شاد فرمایا ہے ۔ حصنوامو الکم بالزکو ۃ(اپنے مال کو زکوۃ دے کر محفوظ رکھو )
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اپنے مال کی زکوۃ دے رہا ہے تو یہ مال کے زیادہ ہونے پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وما اوتیتم من زکوۃ تویون وجہ اللہ فا والیک ھم المضعفون(اور جو تم خاص رضائے الہی کے لئے زکوۃ دو گے تو ہی اپنے مال کو دو گناہ کرو گے )
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں صدقہ اور زکوۃ دینا آٹھ وجہ پر ہے ۔ (۱)بشارت(۲)خیر و برکت(۳)مشکل کام کا حل ہونا (۴)مراد کا پورا ہونا (۵)رو شنائی(۶)غم سے نجات پانا(۷)ز یادتی(۸)دشمن پر فتح پانا ۔