تعبیرخواب

زنگار

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں زنگار کا دیکھنا مال حرام کا دیکھنا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی سے زنگار لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام حاصل کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ زنگار آگ پر رکھا ہے اور آگ اچھی طرح روشن ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے معاملہ کرے گا ۔ اور اس سے فائدہ اٹھائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنگار مال اور مراد پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم اور کپڑے کو زنگار کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے زنگار کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا اور آخر کار اس کو بادشاہ سے غم و اندوہ پہنچے گا ۔