تعبیرخواب

زلزلہ(بھو نچال)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر دیکھے کہ زمین حرکت کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ زمین کی حرکت کے مطابق اس ملک کے باشندوں کو باد شاہ سے رنج اور ملامت پہنچے گی ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لوگوں کو آفت پہنچے گی ۔ اور اس ملک میں بیماری پڑے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین پھری اور زیرو بالا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں بلا اور فتنہ پڑیں گے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ زمین آہستہ ہلی ہے اور آدھی غرق ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں ایسا بادشاہ آئے گا جو اس ملک کو عذاب دے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زلزلہ اور زمین کا غرق ہوتا دیکھنا بادشاہ کی طرف سے محنت اور بلائے عظیم پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فخسفنا بہ وبدارہ الارض(ہم نے اس کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسادیا )بہر حال خواب میں زلزلہ اس ملک والوں کے لئے عذاب اور ملامت پر دلیل ہے۔