تعبیرخواب

زنبیل(جھولی)

زنبیل ، ٹوکرا ، جھولی، بھیک کا کاسہ ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنبیل عورت یا کنیز ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس زنبیل ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم ملے گا ۔ اوربعض کہتے ہیں کہ زنبیل خواب میں مال اور نعمت ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنبیل کا آٹھ وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت (۲)خادم(۳)کنیز (۴)دین کی مضبوطی(۵)جسم کی درتی(۶)درازی عمر(۷)مال ونعمت(۸)خیرو برکت۔