تعبیرخواب

زنج(ٹھو ڑی)

زنج ، ٹھوڑی خواب میں گھر کا سرداراور بہت عقل مند ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ٹھوڑی ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ گھر والوں کے لئے ذلیل ہو گا ۔ 
حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی شخص اس کی ٹھوڑی پر ٹھوڑی مارتا ہے ۔ دلیل ہے کہ خاندان کا سردار اس سے بات کرے گا اور اس سے رنجیدہ ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کی ٹھوڑی سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خاندان کے بزرگوں سے نقصان پہنچے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے کسب اور کام میں نقصان پڑے گا ۔