تعبیرخواب

زلگلہ(جھانجھر، گھنگھرو)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں گھنگرو لڑائی اور جھگڑا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جھانجھر ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے لڑائی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو سونے چاندی کا گھنگرو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی ما لدار سے جنگ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گھنگر و سونے یا چاندی یا پیتل کا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا جھگڑا عام آدمی سے ہو گا۔ 
زہار(ناف کے نیچے بالوں کی جگہ):
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے موئے زہار نہیں ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام رک جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف کے نیچے کوئی بیماری یا درد ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج کے مطابق صاحب خواب کو زحمت ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زیر ناف کا خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)مال۔ اور جو کچھ کمی پیشی زیر ناف میں ہو گی ۔ اس کی تاویل عورت اور اس کے مال پر رجوع (رجوع کرتی ہے : دلالت کرتی ہے )کرتی ہے ۔