تعبیرخواب

زہرہ(پتا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ وہ لوگوں کا پتہ کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غصہ کھائے گا اور اگر دیکھے کہ چوپائے کا پتہ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بدخو اور غصے ور ہو گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا جسم لوگوں کے پتوں سے آلودہ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ لوگوں کو تکلیف دے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم چو پایوں کے پتوں سے آلودہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام کا لباس پہنے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم پتا دینے سے آلودہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بدخو اور نالائق شخص سے صحبت کرے گا ۔