تعبیرخواب

زیلو(قالین)

ز یلو ایک قسم کا قالین ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں بچھا ہوا قالین دیکھنا درازی عمر اور کام کے پورا ہونے پر دلیل ہے ۔ اور جس قدر قالین دراز ہو گا ، بہتر ہو گا ۔ اور اگر قالین لپیٹا ہوا ہے تو عمر کے نقصان پر دلیل ہے ۔ 

اور اگر دیکھے کہ چھوٹے قالین پر بیٹھا ہے اور وہ اس کے نچے فراخ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ عیش اور روزی فراخ ہو گی ۔ 
اور اگر اپنے ہاتھ سے لپیٹ کر گھر کے گوشہ میں رکھ لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی عزت اور دولت کو تباہ کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس نے قالین پشت (پشت:پیٹھ)پر رکھا ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے ۔ 
حضرت جابرمغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز اور پاکیزہ قالین ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر نعمت فراخ ہو گی ۔ 
اور اگر دیکھے کہ پرانا اور پھٹا ہوا قالین ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر عیش کی تنگی ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم قالین ڈالا ہوا ہے دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے پاس ہے جاتا رہے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کو نیا قالین ملا ہے اور اس نے گھر میں بچھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ دولت اور اقبال پائے گا اور اس کی عمر دراز ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قالین دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)کام کا بننا(۲)درازی عمر(۳)فراخ روزی(۴)عزت ودولت(۵)عیش کی دشواری(دشواری :تنگی روزی)(۶)گنا ہ ۔