تعبیرخواب

زین

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زین اگر چوپائے کی پشت پر نہیں ہے تو عورت ہے ۔ اور اگر چوپائے کی پشت دیکھے ۔ تو اس کے اچھا اور برا ہونے پر حکم سوار پر ہے ۔ 
اگر دیکھے کہ زین خریدی یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا یا عورت کرے گا اور بہت مالدار ہو گا ۔ اور ممکن ہے کہ کسی وراثت پائے ۔ اور اگر دیکھے کہ زین ٹوٹ گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ یا بیمار ہو گی۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کی زین سونے یا چاندی سے آراستہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مغرور اور متکبر ہو گی ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کی زین سیاہ ہے اور اس میں کوئی آرائش نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت پارسا اور دیندار ہو گی ۔ اور خواب میں زین بنانے والا دلالہ عورت ہے ۔ جس کا پیشہ دلالی ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر اور خواب جانتا ہے