تعبیرخواب

ساطور(چھری)

ساطور، چھری ،حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھری بہادر اور دلیر مرد ہے ۔ 
اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چھر ی ہے ۔ د لیل ہے کہ اس کی ایسے مر د سے صحبت ہو گی ۔ اور اس سے خیرو منفعت پا ئے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ چھری ٹوٹی ہے یا ضائع ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی ایسے آدمی سے جدائی ہو جائے گی ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھری ایسا مرد ہے کہ مشکل کام اس کی وجہ سے آسان ہوتی ہیں خاص کر اگر بڑا چھرا ہے ۔