تعبیرخواب

ساعد(کلائی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہاتھ کی کلائی خواب میں دوست اور معتبر شریک ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی کلائی قوی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دوستوں اور شریکوں سے خیر و منفعت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کلائی ٹوٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ دوست اور شریک اس سے جدا ہو 
گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہاتھ کی کلائی خواب میں دوست اور معتبر شریک ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی کلائی قوی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دوستوں اور شریکوں سے خیرو منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کلائی ٹوٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ دو ست اور شریک اس سے جدا ہو 
گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ کی کلائی (کلائی:بازو)پر بہت سے بال ہیں ۔ دلیل ہے کہ دوست اس سے جدا ہوں گے اور وہ غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی کلائی سے بال مونڈے ہیں ۔ دلیل ہے کہ قرض سے سر خرو ہو گا ۔