تعبیرخواب

سائبان

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سائبان کمینہ بادشاہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ سائبان اس پر گرا ہے اور اس کو کچھ تکلیف نہیں پہنچی ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر غصہ کرے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سایہ بان پشم یا سوت کا ہے اور اس کارنگ سفید یا سبز ہے ۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کی خدمت کرے گا ۔
سپر(ڈھال):
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کو ہاتھ میں رکھنا دلیل ہے کہ بادشاہ کے لوگوں سے اس کو پناہ ہو گی ۔ اور اگر ڈھال کے ساتھ اور ہتھیار بھی دیکھے ۔ تو ایسے مرد پر دلیل ہے ۔ جو دوستوں اور بھائیوں کو برائی سے حفاظت میں رکھتا ہے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ ڈھال زمین پر رکھی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی کسی فاضل شخص سے صحبت ہو 
گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)بھائی(۲)دوست(۳)قوت(۴)فرزند(۵)امن(۶)ڈھال کی بز رگی کے مطابق پشت و پناہ ۔