تعبیرخواب

سپرز(تلی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تلی کو دیکھنا مال اور شادی ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بیل کی تلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس مال میں کچھ حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی مرد بزرگ سے کوئی مال حاصل ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جنگلی چو پایوں کی تلیاں ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو مسافر آدمی سے مال ملے گا ۔ اور اگردیکھے کہ اس کے پاس بہت سی تلیاں ہیں۔ دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال قلعی یا رانگے کا پائے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سب طرح کی تلیوں کا دیکھنا مال ہے ۔ اور جس جانور کا گوشت حلال ہے اس کی تلی کو دیکھنا مال حلال کا پانا ہے اور جس جانور کا گو شت حرام ہے اس کی تلی کا دیکھنا مال حرام ہے ۔