تعبیرخواب

سبل(آکھوں کی بیماری ہے)

سبل ایک بیماری چشم ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی آنکھوں میں سبل ہے جس کے باعث د یکھ نہیں سکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ تاریکی کے مطابق اس کے دین میں نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے نیلگون ہیں اور ان میں سبل ہے ۔ دلیل ہے کہ بدعت کے راستے پر ہو گا ۔

اور اگر دیکھے کہ سرخ آنکھوں میں سبل ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اسنے سبل نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا ۔ 
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کافر زندہ بیماری سے شفا پائے گا ۔ اور اگر سفر میں ہے تو سلامتی کے ساتھ واپس آئے گا ۔