تعبیرخواب

سبو(مٹکا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا منافق آدمی ہے کہ جس کے ہاتھ پر مال ضائع ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا کنیز یا خادم ہے ۔ اگر دیکھے کہ نیا مٹکا لیا ہے یا خریدا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا یاغلام حاصل کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ مٹکا ٹوٹا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خادم مرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے مٹکے میں سوراخ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خادم بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مٹکا صاف پانی سے بھرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز یا خادم سے منفعت حاصل کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)منا فق مزدور(۲)عورت(۳)خادم(۴)کنیز(۵)دین کی مضبوطی۔