تعبیرخواب

سبوس(بھسی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھسی محتاجی پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی مرد بھسی کی روٹی کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قحط اور تنگی پڑے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بھسی کو گھر کے باہر ڈالا ہے ۔ تو نعمت اور فراخی پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھسی تین وجہ پر ہے ۔ ایک ۔ محتاجی۔ دوسرے قحط۔ تیسرے عیش کی تنگی۔