تعبیرخواب

سپید مہرہ(کوڑی)

سپید مہرہ۔ کوڑی حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں کوڑی دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا پوشیدہ راز ظاہر ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ کوڑیوں سے کھیل نہیں سکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ نہ جانا ہواکام کرے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سپید مہرہ دیکھنا مردوں کے لئے رنج اور سختی ہے اور عورتوں کے لئے رسوائی اور راز کا ظاہر ہونا ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سپید مہرہ دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)بری چیز(۲)جھوٹی بات(۳)راز کا ظاہر ہونا (۴)رنج اور سختی۔