تعبیرخواب

سجادہ(جانماز)

سجادہ مصلے ،حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نمازکا دیکھنا بہتری ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ مسجد میں مصلے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ ملک حجاز کے سفر کو جائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا تخنو امن مقام ابراھیم مصلی(اور مقام ابراہیم پر جائے نماز بناء)خاص کر اگر دیکھے کہ مسجد میں اعتکاف بھی کیا ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ جائے نماز پشم کا یا سوت کا ہے ۔ دلیل ہے کہ طاعت اور عبادت میں مشغول ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کا جانماز جل گیا ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جا نماز پشمینہ کا ہے دلیل ہے کہ اس کی عبادت ریا کاری کی ہو گی ۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ حق تعالیٰ کو سجدہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگ مرد اور رئیس پر فتح مند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ غیر حق کو سجدہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دل کی مراد پوری نہ ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی سردار کو سجدہ کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے دکھ پہنچے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افتعبون من دون اللہ مالا ینفعکم ولا یضرکم(کیا تم غیر اللہ کی عبادت کرتے ہو۔ کو تمہیں نہ تو نفع دیتا ہے اور نہ نقصان دیتا ہے )