تعبیرخواب

سر(سری)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں سر کا دیکھنا قوم کا سردار ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کٹا ہوا سر لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار کو دوست رکھے گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر زخم تلوار کے اس کا سر جسم سے جدا کیا ہے ۔ 
اگر قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا اور غم اور خوشی پائے گا ۔ اور اگر یہ خواب غلام دیکھے ۔ دلیل ہے کہ آزاد ہو جائے گا ۔اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا اور سردار دیکھے تو ملک پائے گا ۔ اور اگر آزاد اور ما لدار یہی خواب دیکھے تو عورت کرے گا ۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر کوئی بہت سے کٹے ہوئے سر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ بہت سے سردار لوگ جمع ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ ان سروں سے بال یا چمڑا یا بھیجا نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ ان سرداروں سے مال حاصل کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ سروں کا چمڑا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگوں اور سرداروں سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے سروں کا چمڑا کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی رئیس اس پر عتاب کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ کسی معلوم آدمی کا سر کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا سرمایہ کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی چوپائے کا سر کھایا ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نا معلوم آدمی کو سر کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ کسی کا سرمایہ کھائے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ مرغ کا سر کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ کا مال کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی شخص ایک سر یا کئی سر اس کے پاس لایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس گروہ کا سردار ہو گا اور اس سے خیر اور نیکی پائے گا ۔
اور اگر خواب میں کسی عورت کا سر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ مال دارعورتوں سے راحت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کی سری کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور ما ل حلال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کا سر کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مال اور نعمت پائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں اپنا سر بڑا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عز ت اور مرتبہ پائے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کے دوسر ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام قوی ہو گا ۔ اور اگر اپنا سر ننگا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اپنے کام سے گرے گا ۔اور غمگین ہو گا ۔ اور اگر اپنے سر پر زخم دیکھے کہ اس سے خو ن بہتا ہے ۔دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑ ا پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر سے کسی نے بھیجا نکلا ہے اور زمین پر گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے سر مایہ جاتا رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پھر بھیجے کو اپنی جگہ پر رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ پھر مال حاصل کرے گا ۔ اور دیکھے کہ اس کا سر چکنا ہے دلیل ہے کہ نیک کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں کٹا ہوا سر ہے ۔ دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کاسر نیک بات کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ نیکو کار ہو گا اور کاموں میں انصاف کرے گا ۔ اور اگر بری بات کہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر اپنے سر کے دو ٹکڑے دیکھے ۔ اس کے آدھا دائیں ہاتھ میں ہے اور آدھا بائیں ہاتھ میں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے باپ مریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اس کے ہاتھ میں ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے خیرو منفعت پائے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا سر ہاتھی کے جیسا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ملک پا ئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اونٹ کے سر جیسا ہو گیا ہے کہ فساد اور حرام کی طرف مائل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر گھوڑے کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر گدھے کے سر جیسا ہو گیا ہے دلیل ہے کہ اپنی بخت سے نصیب پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر بیل کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ خلقت کے نزدیک خوار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر بکری کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر جہالت آئے گی ۔ 
اور اگر اپنا سر شیر کے سر جیسا دیکھے دلیل ہے کہ حکومت پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا ۔ اور اگر اپنا سر کتے کے سر جیسا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ذلت اور خواری پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر خنزیر کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔ خدا کی پناہ!اس کا میلان کفر کی طرف ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کا سر بلور کا ہو گیا ہے ۔ تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر سونے یا چاندی کا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر لوہے یا پتھر کا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کمینے سردار کی خدمت کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کا سر لکڑی کا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر ٹھیکری کا ہے دلیل ہے کہ کسی کپی آدمی کی خدمت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر مرغوں کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر کٹا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اس کے جسم سے جدا ہوا ہے اور پھر اسی جگہ رکھ دیا ہے اور درست ہو گیا ہے۔ د لیل ہے کہ آخر کار شہیدوں کا مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سر ہے اور اس کی عورت حاملہ ہے ۔ تو اس کے لڑکا پیدا ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے اپنا سر منڈا ہو ا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا ۔ اور اگر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ کسی رئیس سے فائدہ اٹھائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ بھنا ہوا سر تاویل میں رئیس یا سردار ہے اور اگر دیکھے کہ کچی سری کھائی ہے دلیل ہے کہ وہ کسی سردار کی غیبت کرے گا ۔ اور بھنی ہوئی سری کچی سے خواب میں دیکھنا بہتر ہے ۔ 
حضرت حافظ معبر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آدمی کا سر باپ ہے سردار ہے یا بیٹا ہے ۔ اور اگر اپنے سر کو کٹا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ماں اور باپ سے جدا ہو گا ۔ اور اگر اپنا سر اپنے ہاتھ میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ان سے ملے گا اور اگر اپنے سر کو پھر گردن سے لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے سرمایہ لے گا یا قرض دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کٹے ہوئے سر اس کے پاس ہیں اور رقص کرتے ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کی ولایت کے سرداروں کو مصیبت اور غم واندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر اپنے کندھے پر بادشاہ کا سر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ دس ہزار درہم پائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آدمی کا سر دیکھنا بارہ وجہ پر ہے ۔ (۱)رئیس(۲)مہتر(۳)باپ(۴)ماں (۵)امام(۶)مؤذن (۷)عالم(۸)دس ہزار درہم پانا (۹)لڑکا (۱۰)غلام (۱۱)عورت(۱۲)مالدار شخص۔
اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا سر بڑا ہے ۔ اور نئے کپڑے پہنے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی سرداروں سے صحبت ہوگی ۔اور اگر گندہ کپڑا پہنے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے غم واندوہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے تنور میں سریاں رکھی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا سرداروں کے نوکروں سے کام پڑے گا ۔