تعبیرخواب

سراپردہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنے آپ کو سراپا پردے میں دیکھے اور جانے کے اس کی ملک ہے دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور ممکن ہے کہ سردار ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کا سر پردے میں مقیم ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سر کا پردہ گر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی سلطنت کا زوال ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کا سرا پردہ جل گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ سرا پردہ سے باہر لایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا اور ملک حاصل کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرا پردہ دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)سلطنت(۲)ریاست(۳)ولایت(۴)دولت(۵)سپاہی بننا ۔