تعبیرخواب

سرا(سرائے)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بیگانی سرا میں ہے اور کسی کو نہیں پہچانتا ہے ۔ اور وہاں پر مردے ہیں ۔ دلیل ہے کہ وہ سرائے آخرت ہے اور صاحب خواب کی موت قریب ہے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ وہاں جاکر واپس آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ لیکن شفاء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم سرے میں گیا ہے اور اس کی بنیاد مٹی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ حلال روزی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی بنیاد چونے اور پختہ اینٹ کی ہے دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ وہ سرائے بڑی اور فراخ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر فراخ روزی ہو گی ۔ اور اگر چھوٹی سرائے دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اپنی سرائے اکھاڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ درست راستہ اپنے اوپر بند کرے گا اور عبادت نہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی سرائے اکھاڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر خیرات کا دروازہ کھلے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نئی اور پاکیزہ سرائے ہے ۔ تو تندرستی اور ماں باپ کی درازی عمر پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ سرائے کا خواب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)مردوں کیلئے عورت اور عورتوں کے لئے خا وند(۲)دولت(۳)امن(۴)عیش(۵)مال(۶)ولایت(۷)امانت اور عزت ۔