تعبیرخواب

سرفہ(کھانسی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھانسی پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)ترکھانسی(۲)خشک کھانسی(۳)بلغمی(۴)جس میں خون نکلے (۵)جس میں صفرا نکلے ۔ 
اگر خواب میں دیکھے کہ کھانستے وقت بلغم نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کے آگے موجودہ بلا کی شکایت کرے گا یا مال کی شکایت جو ضائع ہو گیا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو خشک کھانسی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی شکایت محال او بے ہودہ سے ہو گی ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کو ترکھانسی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس وک اپنوں سے شکایت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کھانسی خون کی ہے دلیل ہے کہ اس کو فرزندوں سے شکایت ہو گی ۔ 
اور اگر اس کو صفرا سے کھانسی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ہر ایک کی شکایت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی سردار کھانستا ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کا غم خوار ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کھانسی آئی ہے تو توانائی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کھانسی اس کے گلے میں رہ گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت کے وقت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بوڑھوں کی کھانسی ہے کہ بلغم گراتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم اور محنت سے نجات پائے گا ۔ 
حضرت جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کھانستا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طرف سے آفت پہنچے گی