تعبیرخواب

سرگین(لید)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گاؤ گھوڑے کی لید مال اور نعمت ہے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی لید جمع کی ہے ۔ تو دلیل مال اور نعمت کی ہے ۔اور اگر آدمی کے سرگین دیکھے تو مال حرام پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے آب خانے میں سرگین ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بری بات پہنچے گی اور اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس نے بستر پر پلیدی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کا کچھ حصہ اپنے عیال کو دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ س گین ڈالی اور اس کو زمین میں دفن کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال زمین میں چھپائے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سرگین آدمی کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حام کھائے گا اور اگر دیکھے کہ نا معلوم جگہ پر سرگین ڈالی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کسی جگہ خرچ کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اپنا جسم سرگین سے آلودہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خواب میں دست لگے ہیں دلیل ہے کہ اپنا مال اسراف سے خرچ کرے گا ۔ 
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آدمی کی سرگین مال حرام ہے اور چوپاؤں کی سرگین مال حلال ہے ۔ اور درندوں کی سرگین مال ہے جو ظلم سے حاصل ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ جو پلیدی آدمی سے جدی ہوتی ہے نقصان کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ پلیدی میں گیا ہے اور غرق ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس وک بادشاہ سے غم واندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پاؤں پلیدی پر رکھا اور گر پڑا اور اس کو کپڑا اور جسم آلودہ ہو یا ہے ۔ دلیل ہے کہ حاکم سے نقصان پائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرگین کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حرام (۲)کشاش رزق(۳)عیال پر خرچ کرنا (۴)غم کا دور ہونا ۔