تعبیرخواب

سرونہا(سینگ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سب طرح کے سینگ نیک ہیں ۔ اور صاحب خواب کسی بزرگ سے خیرو منفعت دیکھے گا ۔ اور اگر مادہ گاؤ کے سینگ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس سال میں اس کو بہت نفع ہو گا ۔ اگر بہت بڑے ہیں تو بہت نفع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سینگ ہوا میں لٹکے ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس ملک والوں کو خیر و منفعت حاصل ہو گی ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر دو سینگ ہیں ۔ د لیل ہے کہ کسی بزرگ سے قوت پائے گا ۔ اور اگر صاحب خواب اپنے سر پر بہت سے سینگ دیکھے تو غم واندوہ پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ایک سینگ رکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پھر درست ہو گا ۔ اور خوشی میں عمر گزارے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کو اس سینگ سے مارتا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو بدی پہنچائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جنگلی چوپایوں کے سینگ خیراور منفعت پر دلیل ہیں اور شہری چوپایوں کے سینگ اس کے خلاف ہیں ۔