تعبیرخواب

سقا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ سقا ایک شخص ہے کہ جس کے ہاتھ پر خیرات ہوتی ہے ۔ خاص کر اگر دیکھے کہ لوگوں کو پانی طمع اور لالچ کے دیتا ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ بغیر کسی لالچ کے سقائی کرتا ہے ۔ دلگیل ہے کہ آخرت کی طرف راغب ہے ۔ 
اگر دیکھے کہ مشک پانی گسے بھری ہگے اور کسی کو پانی نہیں دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور اس سے آرام نہ پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے گھروں میں پانی لے جاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے لئے مال جمع کرے گا اور اس سے اس کو فائدہ نہ ہو گا ۔