تعبیرخواب

سکورہ(آب خورہ)

سکورہ، کچا آب خورہ مٹی کا ،حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے نیا سکورہ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ پاکیزہ بات سنے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سکورہ ٹوٹا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹی بات سنے گا ۔ 
او بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں سکورہ کنیز ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیا آب خو رہ خریدا ہے ۔ دلیل ہے کہ نئی کنیز خریدے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سکورہ ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز ہلا ک ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آب خورہ نو وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)خادم(۳)کنیز(۴)دین کی پائیداری(۵)جسم کی درستی(۶)درازی عمر(۷)مال(۸)پاکیزہ بات(۹)عورتوں کی طرف سے وراثت پانا ۔