تعبیرخواب

سلاح(ہتھیار)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ ہتھیار پہن کر بیگانہ لوگوں میں گیا ہے ۔ دلیل یہ ہے کہ عام لوگ اس پر زبان درازی کریں گے ۔ لیکن اس کو کوئی بری بات نہ پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ آشنا جماعت میں ہے دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو خواب میں تیر وکمان کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ ان اوزاروں سے کہ جن کے ساتھ جنگ کرتے ہیں ۔ کوئی چیز ٹوٹ گئی ہے ۔ یا ضائع ہو گئی ہے ۔ تو اس کی بزرگی میں نقصان پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑے میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کو لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کی نصرت پہنچائے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو زخمی کیا ہے اور اس شخص کا پتہ نہیں ہے کہ کون ہے ؟ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم میں پیپ جمع ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال جمع کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس جسم سے گوشت او ر ہڈی ٹوٹ گئی ہے دلیل ہے کہ اس آدمی سے مال اور نعمت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں کسی کا ہاتھ کاٹ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو سخت بات کہے گا اور ان کے درمیان جدائی پڑے گی ۔ 
اور اگر دیکھے کہ بڑے حصہ جسم کا کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال لے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑائی کا اوزار کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)قوت(۲)بزرگی(۳)دولت(۴)ولایت(۵)ریاست(۶) قلعہ۔
اور ہتھیار بنانے والا شخص خواب میں کوئی بادشاہ منصب طبع ہے ۔