تعبیرخواب

سمور(لومڑی جیسا جانور ہے)

سمور ، لومڑی جیسا جانور ہے جس کی کھال سے پو ستین بناتے ہیں ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں سمور کافراور ظالم اور ڈاکو آدمی ہے ۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ سمور کے ساتھ لڑائی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صفت کے آدمی سے جھگڑاکرے گا اور جو غالب رہے گا وہی قوی ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ سمور کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ ظالم کا مال کھائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سمور مرد مسافر اور مالدار ہے اور خواب میں اسکا گوشت اور پوست مال اور ایسی چیز جس کے دل میں خواہش ہو اور اگر دیکھی کہ سمور کو مارا اور اس کا گو شت زمین پر گرا ۔ دلیل ہے کہ مسا فر آدمی کا مال ضائع کرے گا