تعبیرخواب

سنب (سنب)

سنب، سم چارپا یہ جانور کا ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں سنب فرزند ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سم ہے یا اس کو کسی نے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اسکے پاس سے سم کھویا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند غائب ہو گا یا مرے 
گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سم گدھے کا مال ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کئی سم ہے یا کسی نے اس کو دئیے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں پر سم لگا ہوا تھا دلیل ہے کہ اس کی عمر خوشی اور آرام سے گزرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ سم گرا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔