تعبیرخواب

سنجاب(چوہے سے بڑا جانور ہے)

سنجاب ، ایک جانور ہے جو چوہے سے بڑا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں سنجاب مرد مسافر ما لدار اور اوپر ہے ۔ اور اس کا پوست اور پشم اور ہڈی مانگا ہوامال ہے ۔ اور اس کا گوشت مسافر آدمی کا مال ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سنجاب کو مارا ہے اور اسکا گوشت کھایا ہے اور ڈالا ہے اور اس کا پوست پارہ پارہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا مال تباہ کرے گا یا زور سے لے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس نے سنجاب کا گلا گھونٹا ہے ۔ اور اس کی گردن سے خون جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنواری لڑکی سے جماع کرے گا ۔