تعبیرخواب

سنجد

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں سنجد مال صالح ہے جو محنت سے حاصل ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سنجد خریدا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سنجد کھایاہے دلیل ہے کہ مال کو عیال پر خرچ کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سنجد تین وجہ پر ہے ۔ (۱)مال جو محنت سے ملے گا (۲)مال جو بغیر محنت حاصل ہوگا۔ (۳)بدخو آدمی سے فائدہ اور نفع۔