تعبیرخواب

سندان(اہرن)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں اہرن کا دیکھنا رئیس اور بزرگ مرد کا دیکھنا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس اہرن ہے ۔ یا کسی نے اس کو دی ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ رئیس سے خیرو منفعت حاصل کرے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اہرن دلیل ہے کہ کسی سردار کی صحبت میں رہے گا اور اس سے راحت پائے گا ۔ 
اگر دیکھے کہ اس نے اہرن کسی کو دی ہے یا کھو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدم کی صحبت سے جدا ہو گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اہرن کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)رئیس(۲)منفعت(۳)قوت(۴)ولایت(۵)کاموں میں اقبال