تعبیرخواب

سنگ خوارہ(ایک جانور ہے)

سنگ خوار ایک پرندہ ہے ۔ جو پتھر کھاتا ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سگوارہ پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ کام میں سختی دیکھے گا اور اس میں بھلائی نہ ہو گی ۔ یا اس کو بے وقوف مرد سے کام پڑے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ سنگ خوارہ اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔ یااس کے ہاتھ میں مر گیاہے ۔ دلیل ہے کہ مشکل کام سے جلدی خلاصی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سنگ خوارہ کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کمائی سے کوئی چیز مشکل کے ساتھ حاصل کرے گا۔