تعبیرخواب

سورہ ہود

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ ہود پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی روزی کاشت کاری اور زراعت سے ہو گی ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اس کا کام نیک ہو گا ۔ اور تمام کاموں میں با اقبال ہو گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ دین کے کاموں میں یگانہ روزگار ہو گا ۔