تعبیرخواب

سورہ الحجر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الحجر پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق کے نزدیک پسندیدہ ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کی ہر ایک امید پوری ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم عنایت کرے گا اور اس کی حاجت بڑھائے گا۔